سری لنکا نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے دی

دبئی: سری لنکا نے پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 68 رنز سے شکست دے کر 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان ٹرائ ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق ٹیم کو متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں 15 سال بعد کسی ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو 2002 میں یہاں ٹیسٹ سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

دبئی میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان ٹیم سری لنکا کے 317 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ مین چھٹی سے ساتویں نمبر پر چلی گئی۔

سری لنکن کپتان دنیش چندی مل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور اوپننگ بلے باز کرونارتنے کی 194 رنز کی اننگز کی بدولت پوری ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 6، محمد عباس نے 2، وہاب ریاض اور محمد عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *