نیلم منیر کی بحرین کے شہزادے کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیلم منیر کی بحرین کے شہزادے کیساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

منامہ : پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی بحرین میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق پاکستانی ادارہ نیلم منیر ان دنوں بحرین میں ہیں، جہاں انہوں نے بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے موقع پر بحرین کے شہزادے خالد بن حمادالخلیفہ، بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی موجود تھے۔

بحرین سے نیلم منیر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

اس کرکٹ فیسٹیول افتتاحی تقریب میں وہ شیخ خالد بن حماد الخلیفہ کے ہمراہ نظر آئیں۔

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اپنے مداحوں کو اپنے پورے سفر سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

نیلم منیر نےبحرین پہنچ کر فوٹو شوٹ کرائے اور اپنی والدہ کے ساتھ لی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

اداکارہ نیلم منیر نے اختتامی تقریب کی تصویر شیئر کی، انہوں نے کہا کہ بحرین کرکٹ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی پر مجھے فخر ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *