لڑکیاں خبردار! موٹی نہیں ہونا تو یہ کام فورا چھوڑ دیں

لڑکیاں خبردار! موٹی نہیں ہونا تو یہ کام فورا چھوڑ دیں

لندن: آج کی دنیا ٹیکنالوجی کی دنیا ہے جس میں آئے روز نت نئی ایجادات سامنے آتی ہیں، ویڈیو گیم بھی اس ٹیکنالوجی کی انوکھی ایجاد ہے جس نے بچوں سے لیکر بوڑھوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے مگر اس کے نقصانات بھی آئے روز سامنے آ رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ہیلتھ ڈیسک کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جو خواتین اور لڑکیاں روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ ویڈیو گیم کھیلتی ہیں وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں۔

لندن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلنا خواتین کو موٹاپے کا شکار بناتا ہے البتہ حیران کن طور پر اتنا ہی وقت ویڈیو گیم کھیلنے سے بچوں یا بڑی عمر کے مردوں کی صحت پر کچھ زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

ماہرین کی جانب سے 2500 لڑکیوں پر ایک تحقیق کی گئی جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ صرف ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلنے سے لڑکیوں پر موٹاپے کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جبکہ مردوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *