انڈونیشیا میں شرمناک ترین حمام پر چھاپہ ، درجنوں افراد گرفتار

انڈونیشیا میں شرمناک ترین حمام پر چھاپہ ، درجنوں افراد گرفتار

جکارتہ: انڈونیشیاءمیں پولیس نے ایک حمام پر چھاپہ مارکر 58مردوں کو گرفتار کر لیا ہے جو وہاں اتنہائی قبیح فعل کے لیے موجود تھے۔

ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق اس حمام کو ہم جنس پرستی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور وہاں جسم فروش ہم جنس پرست مرد رکھے گئے تھے۔

گرفتار کیے گئے افراد میں 7حمام کے عملے کے افراد اور 51ہم جسم فروش لڑکے اور ان کے گاہک شامل تھے۔ ان میں 6غیرملکی بھی تھے جن میں سے 4چینی، ایک تھائی لینڈ اور ایک ہالینڈ کا شہری تھا۔

یاد رہے کہ انڈونیشیاءمیں باقی ہر جگہ ہم جنس پرستی قانونی طور پر جائز قرار دی جا چکی ہے تاہم Acehنامی صوبے میں تاحال اس پر پابندی عائد ہے اور یہ قابل گرفت جرم ہے۔

ان میں سے بعض کے خلاف فحش فلمیں بنانے اوردیکھنے اور منشیات رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جن میں انہیں 6سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

رواں سال مئی میں بھی ایسی ہی ایک عمارت پر چھاپہ مار کر 141ہم جنس پرستوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر بھی ہم جنس پرستی کی بجائے فحش موادکی تیاری اور منشیات رکھنے کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *