یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کر لیا

یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم کر لیا

ابو ظبی: قومی ٹیم کے اسپنر یاسر شاہ اپنی بہترین کردگی کی بدولت 5 ٹیسٹ سیریز کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق یاسر شاہ مسلسل5 ٹیسٹ میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے۔

دورۂ ویسٹ انڈیز کے تینوں ٹیسٹ میچز کے بعد دبئی اور ابوظبی میں بھی انھوں نے یہ کارکردگی دہرائی، لیگ اسپنر کے علاوہ 3فاسٹ بولرز یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسر شاہ نے اب تک مجموعی طور پر 13 بار اننگز میں 5 یا زیادہ، 2 مرتبہ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں، وہ اپنا 28واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے اور اب تک 163 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *