عمران عباس نے ریحام خان کی پیشکش قبول کر لی

عمران عباس نے ریحام خان کی پیشکش قبول کر لی

لاہور: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور فلمساز ریحام خان نے پاکستانی اداکار عمران عباس کواپنی نئی فلم میں بطور ہیروکاسٹ کر لیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ریحام خان نے عمران عباس سے لاہورمیں ملاقات کی جہاں انہوں نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی جواداکارنے قبول کرلی۔
عمران عباس گوالمنڈی کے ایک گھرمیں ڈرامہ سیریل نورالعین کی ریکارڈنگ کررہے تھے جہاں ریحام خان ان سے ملنے کیلئے گئیں۔

بتایاگیاکہ ریحام خان اپنی فلم کی کاسٹ فائنل کرکے اسے جلدسیٹ کی زینت بنانے کاارادہ رکھتی ہیں وہ جدیدٹیکنالوجی کے مطابق بین الاقوامی معیار کی فلم بنائینگی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *