امریکا افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، حامد کرزئی

امریکا افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، حامد کرزئی

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہاہے کہ امریکا افغانستان میں داعش کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے اورداعش افغانستان میں امریکی فوجی اڈے استعمال کررہی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق غیر ملکی میڈیا کو انٹرویومیں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ پہلے افغان,ستان میں طالبان اور القاعدہ تھے اب سب سے زیادہ داعش ہے،ان لوگوں کو ہیلی کاپٹر بھی دیئے جارہے ہیں جو ملٹری رنگ کے نہیں ہوتے، ایسا افغانستان کے کئی علاقوں میں ہو رہا ہے۔

حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ داعش امریکی خفیہ اداروں کے افغانستان میں آنے کے بعد یہاں آئی۔

انہو ں نے کہا کہ ہمیں روزانہ کی بنیاد پر ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ داعش کی مدد کی جا رہی ہے۔

سابق افغان صدر نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کو کیسے کنٹرول کیاجاسکتاہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھی اسی نوعیت کی باتیں کیں تھیں، ان کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں امریکی کیمروں کے نیچے کاروائیاں کرتی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *