تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے

تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے

لاہور: تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے،فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار برہم ہوگئے اور انہوں نے معاملہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھا دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عثمان ڈار نے عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے فردوس اعوان کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسد عمر کی موجودگی میں تنقید کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور خود نمائی کے لیے پارٹی عہدیداروں پر من گھڑت الزامات لگائے۔

صدر پی ٹی آئی سیالکوٹ عثمان ڈار اور دیگر عہدیداروں نے فردوس عاشق کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی میں درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے عثمان ڈار کا کہنا ہےکہ انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی سے کارروائی کی مشترکہ درخواست تیار کر لی ہے۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان این اے 111سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی امیدوار ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *