جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا انہوں نے میر ی نازیبا تصوریں بنائی، ارشد خان (چائے والا)

جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا انہوں نے میر ی نازیبا تصوریں بنائی، ارشد خان (چائے والا)

اسلام آباد : ارشد (چائے والا) کا کہنا ہے کہ اٹلی، فرانس اور دنیا بھر سے ماڈلنگ اور کمرشلز کی آفر زآرہی ہیں لیکن ابھی صرف اور صرف پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، کچھ بن کر دکھانا ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد تقریب میں ارشدخان کا کہنا تھا کہ جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا نے  جس سے مجھے کافی نقصان اٹھانا پڑا، میرے خاندان اور گھر والوں نے بھی مجھ پر بہت اعتراض کیا لیکن اب خوش ہوں کہ گھر والوں کو منا لیا ہے،مستقبل میں اپنے گھر والوں کو کبھی ناراض نہیں کروں گا ۔

ارشد خان کا مزید کہنا تھا کہ مال اسلام آباد کا برینڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کی بہت خوشی ہہے، پاکستان میں ایسے لوگ اب بھی موجود ہیں جو اچھے ٹیلنٹ سے اچھا اور صاف ستھرا کام کروانا چاہتے ہیں ۔

ارشد خان کے برینڈ پروموٹر اور پہچان مال کے مالک محمد وسیم اورکاظم حسن نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے ملک کے غریب اور دوردرراز کے ٹیلننٹ کو پروموٹ کریں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں گئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں اب بھی بہتر موقع نہ ملنے کی واجہ سے سکرین کے سامنے نہیں آپاتی، اب ہم ان تمام کے لیے یہ پلیٹ فارم کھول دیا ہے کہ آئیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *