پی ٹی آئی میں قائد حز ب اختلاف کے عہدے کے درجن سے زائد امیدوار،وزارت عظمیٰ کیلئے تومیرا تھن ہوگی، سعد رفیق

پی ٹی آئی میں قائد حز ب اختلاف کے عہدے کے درجن سے زائد امیدوار،وزارت عظمیٰ کیلئے تومیرا تھن ہوگی، سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں قائد حز ب اختلاف کے عہدے کے درجن سے زائد امیدوار ہیں وزارت عظمیٰ کیلئے تویقینی طور پر میرا تھن ہو گی ،دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی سیاسی چالوں کا بطور جماعت مسلم لیگ (ن) کو قطعاًکوئی نقصان نہیں البتہ مہرے کاکردار ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق ایک انٹر ویو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے ہی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہے اور اب عمران خان بھی اپنی جماعت کا خود ہی ستیا ناس کر رہے ہیں،ہم چاہتے ہیںکہ پی ٹی آئی والے میدان میں رہیں تاکہ انہیں عام انتخابات میں اپنی سوشل میڈیا مقبولیت کا اندازہ ہو سکے ۔
انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے چار سالوں میں اپوزیشن کی بجائے ملک کے خلاف سازشی جماعت کا کردار ادا کیا ہے ۔

ہم تو آج تک منتظر ہیں کہ پی ٹی آئی ملک اور عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرے لیکن انہیں سازشوں سے ہی فرصت نہیں ۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ انتخابات میں قوم آپ سے پوچھے گی آپ کی ملک کیلئے کیا خدمات ہیں ، خیبر پختوانخواہ میں چائے کے کپ میں چھلکتی گڈ گورننس کا بھی احتساب ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے شروع کی جانے والی تحریک اپنے گھر میں ہی ناکام ہو گئی، اس عہدے کے لئے درجن سے زائد امیدوار سامنے آ چکے ہیں اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ وزارت عظمیٰ کیلئے تو یقینی طور پر میرا تھن ہو گی ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *