اداکارہ میرا نے انگریزی اور فرنچ زبان سیکھنے کا فیصلہ کر لیا

اداکارہ میرا نے انگریزی اور فرنچ زبان سیکھنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: اداکار ہ میرانے انگریزی اور فرنچ زبان سیکھنے کا فیصلہ کر لیا اس حوالے سے انہوں نے انگریزی ادب کے شاعر اے کے رشید سے رابطہ کیا جبکہ ان کے منیجر نے اے کے رشید کو بھاری معاوضے کی پیشکش بھی کی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق اداکارہ میرا نیانگریزی سیکھنے کیلئے اے کے رشیدکو پیشکش کی ہے جو کہ پاکستان میں انگریزی ادب کے چند نامور شعرامیں سے ہیں۔

انکا کہنا تھا انہوں نے اس سے قبل بھی ایسے اشخاص کوانگریزی کی تعلیم دی ہے جو اردو بھی ٹھیک طرح سے نہیں بولنا جانتے تھے لیکن ان کی باقاعدہ تعلیم و تربیت سے اب وہ انگریزی لکھنا، پڑھنااور بولنا اچھی طرح سیکھ چکے ہیں۔

اے کے رشیدکاکہناتھا وہ پرامید ہیں کہ اگر میرا ان سے ایک سال درس و تدریس جاری رکھیں تو ان کی انگریزی زبان میں کافی بہتری آسکتی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا اپنی ٹیڑھی میڑھی انگریزی کی وجہ سے بھی کافی شہرت رکھتی ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *