سینئر نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے جیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا

سینئر نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے جیو نیوز کو خیرباد کہہ دیا

کراچی : سینئر نیوز کاسٹر عائشہ خالد نے جیو نیوز کو خیر باد کہہ دیا ہے، انہوں نے 30 ستمبر اتوار کے روز رات 9 بجے اپنا آخری بلیٹن کیا ہے جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر سکرین سے رشتہ توڑ لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق عائشہ خالد نے 21 ستمبر کو ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اپنے مداحوں کو ٹیزر دیا تھا اور کہا تھا کہ 30 ستمبر 2017 کی تاریخ یاد رکھی جائے۔

ہفتہ کے روز انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ” آپ 30 ستمبر 2017 کو رات 9 بجے کے بلیٹن میں مجھے آخری دفعہ دیکھیں گے، یہ اسکرین کو الوداع کرنے کا وقت ہے، لیکن اس وقت تک جیو نیوز دیکھتے رہیں جب تک ہم دوبارہ نہ مل جائیں ۔

اتوار کو رات 9 بجے کے بلیٹن سے پہلے ساتھی اینکر مبشر ہاشمی کے ساتھ ایک لائیو فیس بک ویڈیو میں عائشہ خالد نے بتایا کہ وہ جیو نیوز چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہیں بلکہ سکرین کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ رہی ہیں اور اگر وہ کبھی بھی واپس آئیں تو اسی چینل پر واپس آئیں گی اس کے علاوہ کہیں اور نہیں جائیں گی

انہوں نے صحافت کو خیر باد کہنے کی وجہ نہیں بتائی لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ وجہ بھی سب لوگوں کے سامنے آجائے گی ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *