مودی دہشت گردوں کا باپ، کنگنا رناوت کی ٹویٹ پر پورا بھارت تلملا اٹھا

مودی دہشت گردوں کا باپ، کنگنا رناوت کی ٹویٹ پر پورا بھارت تلملا اٹھا

ممبئی : بھارت کی گھٹیا سوچ اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف میدان میں آگئی ہیں اور وزیر خارجہ کو اآئینہ دکھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پورا بھارت ہی تلملا اٹھا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج کہہ رہی ہیں کہ بھار ت انجینئر پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان دہشت گرد، یہ مضحکہ خیز ہے۔

کنگنا نے لکھا، ہمارا اپنا وزیراعظم ہی دہشت گردی ہے جبکہ پاکستان کا وزیراعظم ایک انجینئر ہے۔

اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند نہ کرنے کو بھی شرمناک قرار دیا تھا اور کہا تھا پوری دنیا روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آواز بلند کررہی ہے، ماسوائے بھارت کے۔

ہم ایک ایسے شخص سے اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں جس نے خود بہت سارے مسلمانوں کو قتل کیا ہو۔

کنگنا رناوت کا غصہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گردوں کا باپ بھی قرار دیا اور لکھا مجھے نہیں پتہ کہ بھارت دہشت گردی کی ماں ہے لیکن ہندو انتہا پسند مودی یقینی طور پر دہشت گردوں کا باپ ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے 72 ویں اجلاس میں ملیحہ لودھی نے بھارت کو دہشت گردی کی ماں قرار دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج نے کہا تھا کہ بھارت ڈاکٹر اور انجنئیر پیدا کر رہا ہے اور پاکستان دہشگ گرد۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *