ہمہ وقت مسکراتے رہنے والے مردوں کے بارے میں خواتین کیا سوچتی ہیں؟

ہمہ وقت مسکراتے رہنے والے مردوں کے بارے میں خواتین کیا سوچتی ہیں؟

نیویارک: عام تاثر ہے کہ مسکراتے ہوئے مردوخواتین مخالف صنف کو بہت پسند آتے ہیں مگر اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے ایسی حقیقت بیان کر دی ہے کہ جان کر خواتین کھلکھلاتی پھریں گی اور مرد بھولے سے بھی نہیں مسکرائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ جو خواتین ہمہ وقت مسکراتی رہتی ہیں وہ مردوں کی نظر میں بہت دلکش قرار پاتی ہیں لیکن مردوں کا معاملہ اس کے برعکس ہے۔

تحقیق کے مطابق جو مرد ہمہ وقت مسکراتے رہتے ہیں خواتین ان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتیں۔

سائنسدانوں نے اس تحقیقاتی سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد زیادہ مسکراتے ہیں انہیں خواتین سنجیدہ نہیں سمجھتی اور نہ ہی جنسی اعتبار سے ان میں دلچسپی محسوس کرتی ہیں۔

اس کے برعکس جو مرد بہت کم مسکراتے وہ خواتین کی نظر میں بہت دلکش ہوتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *