جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے آسان اور سستا ترین نسخہ

جوڑوں کے درد سے نجات کیلئے آسان اور سستا ترین نسخہ

لندن: عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارے پٹھے اور جوڑ کمزور ہونے لگتے ہیں اور گٹنوں ، کہنیوں، کندھوں اور جوڑوں میں درد کی وجہ سے چلنا پھرنا دوبھر ہوجاتا ہے، ہمارے گٹنے ہمیں نہ صرف کھڑا ہونے بلکہ چلنے پھرنے میں بھی مدد دیتے ہیں اور ان کی وجہ سے روزمرہ کے کام مشکل ہوجاتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ بھی عمر کے کسی بھی حصے میں ایسے مسئلے سے دوچار ہوں تو اسے سنجیدگی سے لیں اور ذیل میں بتائے ہوئے نسخے پر عمل کرکے اس سے نجات حاصل کریں۔
اجزاء

دو کھانے چمچ سرخ مرچ

ایک کپ سیب کا سرکہ یا آدھ کپ زیتون کا تیل

آدھا انچ ادرک کی جڑ

بنانے اور لگانے کا طریقہ

ادرک اور سرخ مرچ کو اچھی طرح مکس کرکے سیب کے سرکے یا نیم گرم زیتون کے تیل میں تب تک ملائیں جب تک یہ اچھی طرح یکجان نہ ہوجائیں۔

اس پیسٹ کو دن میں دو بار لگائیں اور آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے کچھ دن میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *