نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد، تصویر سمیت تفصیلات فراہم کر دی گئیں

نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد، تصویر سمیت تفصیلات فراہم کر دی گئیں

لاہور: نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد ،حساس اداروں کی جانب سے مبینہ خود کش بمبار کی تصویر سمیت تفصیلات فراہم کر دی گئیں ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پنجاب کے اہم شہروںمیں یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم ( گیدار گروپ )کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمر نوجوان جو کہ شکل و صورت سے افغانی دکھائی دیتا ہے لاہورسمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہر میں خودکش بمبار کے طور پر بھجوایا گیا ہے تاکہ محرم کے دنوں میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی جاسکے۔

مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لے کر بیٹ افسران تک تمام اہلکاروں کو شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشتگرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیں۔

حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *