ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالئے

ابوظہبی ٹیسٹ کا تیسرا روز، پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنالئے

ابوظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز الیون نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لئے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستانی اوپنرز نے 64 رنز سے پہلی ادھوری اننگز کا آغاز کیا، سمیع اسلم اور شان مسعود کے درمیان 114 رنز کی شراکت قائم ہوئی، شان مسعود نے کیرئیر کی تیسری اور سمیع اسلم نے ساتویں نصف سنچری مکمل کی لیکن دونوں بلے باز اپنی اننگز کو سنچریوں میں نہ بدل سکے۔ سمیع اسلم 51 اور شان مسعود 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اظہر علی 5 جبکہ اسد شفیق 1 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 419 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندی مل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، دیگر بلے بازوں میں دیموتھ کرونارتنے 93 جبکہ نیروشان ڈکویلا 83 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر باؤلرز میں حسن علی 2 جبکہ حارث سہیل صرف 1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز میچ کے پہلے دن یاسر شاہ سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 150 وکٹیں حاصل کرنے والے سپنر بن گئے تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *