مکی آرتھر پر الزامات، عمر اکمل پر 3 میچوں کی پابندی 10 لاکھ جرمانہ عائد

مکی آرتھر پر الزامات، عمر اکمل پر 3 میچوں کی پابندی 10 لاکھ جرمانہ عائد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات لگانے والے عمر اکمل پر 3 میچز کی پابندی اور10لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کےمطابق پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی 3 شقوں کیخلاف ورزی پر کرکٹر کو تین میچز کی پابندی کےساتھ جرمانہ کرنے کی سفارش کی تھی جس پر آج چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے ان سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے 27سالہ کرکٹر پر 3میچز کی پابندی کےساتھ ساتھ 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔

3میچز کی پابندی کا اطلاق ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل مقابلوں پر ہوگا جبکہ ذرائع کے مطابق عمر اکمل 2ماہ تک کسی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عمراکمل کو سزا دینا ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم یہ سزا دوسروں کےلئے مثال ہے۔

یاد رہے کہ عمر اکمل نے الزام لگایا تھا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دی ہیں اور این سی اے میں پریکٹس کرنے سے روکا ہے۔

کرکٹر کو پہلے شوکاز نوٹس بھیجا گیا، پی سی بی اس جواب سے مطمئن نہ ہوا اور دوسرا شوکاز نوٹس بھجوایا گیا جس میں ان سے ایک سوال کی وضاحت مانگی گئی کہ انہوں نے کوچ کےخلاف بیان بازی کرکے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کیوں کی جس کے جواب میں عمر اکمل نے کوچ کےخلاف پریس کانفرنس کو غصے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *