میرے والد سیکرٹ ایجنٹ تھے، جیکی چن

میرے والد سیکرٹ ایجنٹ تھے، جیکی چن

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے مشہوراداکار جیکی چن نے اپنی زندگی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھا کر اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلوی شہری ہیں ان کی جائے پیدائش ہانگ کانگ ہے مگر ان کے بچپن کی یادیں آسٹریلیا کے شہر کینبرا سے جڑی ہیں جہاں جیکی چن کے والدین چارلس اور لی لی امریکی سفارتخانے میں ملازم تھے۔

جیکی چن نے بتایا کہ ان کا نام سٹیو ہے وہ جب پڑھائی کے دوران اے ٹی سی ڈکسن کالج میں پڑھتے تھے تو لوگ انہیں سٹیو کے نام سے پکارتے تھے اور کینبرا میں امریکی سفارتخانے میں انہیں لوگ پاؤ جبکہ سفارتخانے کے ڈرائیور نے ان کا نام جیک رکھا ہوا تھا جو بعد میں جیکی میں تبدیل ہو گیا۔

جیکی چن نے بتایا کہ ان کے والد سیکرٹ ایجنٹ تھے جنہوں نے کئی سال جاسوسی کا کام کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ہانگ کانگ میں تھے تو وہاں سے انہوں نے کنگ فو اور ایروبکس کی ٹریننگ حاصل کی، اس کے بعد وہ پھر آسٹریلیا واپس اپنے والدین کے پاس آ گئے۔

آسٹریلیا واپس آنے کے بعد اداکاری کے شعبے میں جانے کا فیصلہ کیا، انہی دنوں میں نے اپنا نام جیک سے جیکی میں بدلا۔

جیکی چن کا کہنا ہے کہ اداکاری کے میدان میں مجھے شروع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا مگر جب گولڈن ہارویسٹ کمپنی میں کام کرنے کا موقع ملا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی انہیں کئی ناکامیوں کے بعد ملی اس لئے وہ ناکامی میں کامیابی کو تلاش کرتے کرتے اس مقام تک پہنچے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *