اگر آپ ارب پتی بننا چاہتے ہیں تو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کریں

اگر آپ ارب پتی بننا چاہتے ہیں تو انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کریں

کیلیفورنیا: اپنے مستقبل سے پریشان طلبہ کی رہنمائی کیلئے ایک سٹڈی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ انجینئرنگ یا بزنس کی تعلیم حاصل کرتے ہیں تو ان کے دوسروں کے مقابلے میں امیر ترین بننے کے زیادہ چانسز ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ورلڈ ڈیسک کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو سیلز کے شعبے سے وابستہ ہیں یا سٹاک ٹریڈنگ کو اپنا کیریئربنا چکے ہیں، ان کے پاس بھی دوسروں کے مقابلے میں جلد امیر ہونے کے مواقع موجود ہوتے ہیں۔

یہ رپورٹ ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی ایرن ویلز کی فائنڈنگ پر مرتب کی گئی ہے جس میں دنیا کے 100 امیر ترین افراد کے کیریئر پر غور کر کے دیکھا گیا ہے کہ آیا وہ کون سے عوامل تھے جنہوں نے انھیں دنیا ارب پتی انسان بنانے میں مدد دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے بڑے ارب پتیوں میں سے زیادہ نے اپنی پہلی نوکری ایسے اداروں میں کی جو ان کی اپنی ملکیت نہیں تھے۔

رپورٹ میں دنیا کے امیر ترین افراد کی جو فہرست مرتب کی گئی ہے اس کے مطابق ان ارب پتیوں میں سے 22 نے انجینئرنگ، 16 نے بزنس، 11 نے فنانس اینڈ اکنامکس، 6 نے قانون، 4 نے کمپیوٹر سائنس، 3 نے آرٹ، 2 نے فلاسفی، 2 نے سیاست، 2 نے انگلش، 2 نے تاریخ اور 2 نے ہی علم ریاضیات کی تعلیم حاصل کی۔

اس فہرست میں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے والا ارب پتی صرف ایک ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *