راجگال سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر شہید

راجگال سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے کمانڈنگ آفیسر شہید

خیبر یجنسی: وفاق کے زیر انتطام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں راجگال کے علاقے میں قائم کی گئی نئی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم راجگال میں نو تعمیر شدہ سرحدی پوسٹ پر ڈیوٹی پر مامور تھے۔

یاد رہے کہ رواں برس 15 جون کو پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر فور کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد سرحد پار داعش کو پاکستان میں کارروائی سے روکنا تھا۔

بعد ازاں 21 اگست کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آپریشن خیبر فور کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *