سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ، پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق رواں برس انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

سرفراز احمد کے علاوہ پاکستان ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کا شامل کیا گیا ہے۔

شان مسعود

سمیع اسلم

اظہر علی

اسد شفیق

بابر اعظم

حارث سہیل

عثمان صلاح الدین

یاسر شاہ

محمد اصغر

بلال آصف

میر حمزہ

محمد عامر

حسن علی

محمد عباس

وہاب ریاض

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 6 اکتوبر سے دبئی کے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *