رنبیر کے ساتھ نازیبا تصاویر، پاکستانی اداکار ماہرہ کی حمایت میں بول پڑے

رنبیر کے ساتھ نازیبا تصاویر، پاکستانی اداکار ماہرہ کی حمایت میں بول پڑے

کراچی : رنبیر کپور کے ساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد معروف گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی ماہرہ خان کی حمایت میں بول اٹھے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق پاکستانی ادکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی امریکا کی سڑکوں پر سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو طوفان کھڑا ہوگیا، معاملہ بحث و مباحثے کی صورت اختیار کر گیا، کسی نے اخلاقیات کا درس دیا تو کوئی خاتون اداکارہ کی حمایت کیلئے سامنے آگیا۔

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی ماہرہ خان کی حمایت میں بول پڑے، ٹویٹر پر جاری پیغام میں بولے کہ ہمیں کیا ہوگیا ہے، کیا ہم احساس سمجھداری کھو چکے ہیں؟، ہمیں گپ شپ، شکوک و شبہات اور خود ساختہ جج بننے کے بجائے بردباری، برداشت اور رواداری کا رویہ اختیار کرنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہر عورت کو حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی زندگی گزارے (اگر اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچ رہا)، جیسے کہ ہم مرد گزارتے ہیں، ہمیں کسی کے بارے میں رائے دیتے ہوئے عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

 

کوک اسٹوڈیو سے مقبولیت پانے والی مومنہ مستحسن کہتی ہیں کہ کیا ہم ماہرہ خان کو کچھ وقت دے سکتے ہیں؟، خاص طور پر کسی خاتون کو جج اور تنقید کرنے میں ہم اتنے جلد باز کیوں ہیں؟، یہ اس کی اپنی زندگی ہے۔

اسی طرح معروف پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر اپنی سگریٹ پیتے ہوئے تصویر شیئر کی اور طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’بے حیا مرد اداکار سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے گئے،شرمناک مناظر‘‘، کسی ایک پر نہیں آپ کے دوہرے معیار پر افسوس ہے۔

حمائمہ ملک نے بھی ماہرہ خان کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے آپ سگریٹ نہیں پی سکتے، باہر نہیں جاسکتے، اپنی مرضی کا لباس نہیں پہن سکتے کیونکہ آپ مشہور ہیں، واہ یار حد ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *