شریف خاندان کیلئے اگلے دو دن نہایت اہم

شریف خاندان کیلئے اگلے دو دن نہایت اہم

اسلام آباد: شریف خاندان کیلئے اگلے دو دن اہم ، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور اہل خانہ کی وطن واپسی سمیت آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد لندن روانہ ہوں گے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نیویارک سے واپسی پر لندن رکیں گے۔

اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز بھی لندن میں موجود ہوں گے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں مشاورتی اجلاس ہو گا جس میں اہم فیصلے ہوں گے

اس مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

پارٹی کے آئندہ صدر اور دیگر تنظیمی امور کا بھی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا تھا ۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کیلئے دعائیں کیں ۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *