میرا کیرئیر کرینہ کپور نے برباد کیا، بوبی دیول

میرا کیرئیر کرینہ کپور نے برباد کیا، بوبی دیول

ممبئی: بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور کے ایک فیصلے نے ان کے کیرئیر کو برباد کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق ماضی کے ناموراداکار دھرمیندرکے بیٹے اور سنی دیول کے بھائی بوبی دیول کا فلمی کیرئیرکئی برسوں سے زوال کا شکار ہے، حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”پوسٹربوائز“ بھی باکس آفس پر خاص کمال نہ دکھا سکی۔

ناکامیوں سے دلبرداشتہ بوبی دیول نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فلم ”جب وی میٹ“ کے لیے ہدایت کار نے پہلے مجھ سے رابطہ کیا تھا لیکن کرینہ کپورنے ہدایت کار کے سامنے شاہد کپور کا نام لیا جس کی وجہ سے یہ فلم میری جگہ شاہد کپور کو مل گئی۔

فلم ”جب وی میٹ“ جس کا ابتدا میں نام ”گیت“ تھا،کے لیے میری امتیازعلی اور پروڈکشن ہاوس سے بات چیت بھی چل رہی تھی، بعد ازاں تقریباً 6 ماہ بعد اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اسی فلم کی شوٹنگ ”جب وی میٹ“ کے نام سے شروع ہوئی اوراس میں میری جگہ شاہد کپور کو لیا جاچکا تھا اور دلچسپ بات یہ تھی امتیازعلی کے سامنے شاہد کی سفارش کرینہ کپور نے کی تھی۔

 

یاد رہے ہدایت کارامتیازعلی کی 2007 میں ریلیزہونے والی فلم ”جب وی میٹ“ اداکار شاہد کپور اور کرینہ کپور کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، یہ فلم دونوں کی ایک ساتھ پہلی بلاک بسٹر فلم تھی جسے شائقین کے ساتھ بالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی جانب سے بھی خوب پزیرائی حاصل ہوئی، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ”جب وی میٹ“ میں شاہد کپورنہیں بلکہ اداکار بوبی دیول امتیازعلی کی پہلی پسند تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *