عمران خان ن لیگ کا مقابلہ سپریم کورٹ سے کروا رہا ہے، رانا ثنا

عمران خان ن لیگ کا مقابلہ سپریم کورٹ سے کروا رہا ہے، رانا ثنا

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کا مقابلہ کروارہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ احتساب کے نام پر ہمیں ٹارگٹ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سپریم کورٹ سے ہمارا مقابلہ کروارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں جاوید ہاشمی نے بھی یہ بتایا تھا کہ عمران نے ان سے کہا کہ عدلیہ کے ذریعے نوازشریف کو نکالا جائے گا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ این اے 120 میں انتخابی مہم کومریم نوازنے شروع کیا تھا، این اے120 مختلف مقابلہ ہے، ایک تو ہارجیت کا اور دوسرا مارجن کم کرنے کا، ماضی میں کبھی 44 امیدوارمیدان میں نہیں آئے تاہم ہم نےاپنے ووٹرزاورسپورٹرزکوسازش کے بارے میں بتادیا ہے۔

یاد رہے کہ این اے 120 میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *