پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

لاہور: پاکستان کی جانب سے مقررہ بیس اوورز میں 198 رنز کا شاندار ہدف دیے جانے کے بعد میزبان ورلڈ الیون کے بلے باز تعاقب کرنے میں ناکام رہے اور یوں فتح 20 رنز سے پاکستان کے نام ٹھہری۔

پاکستان ٹرائب اردو سروس کے مطابق قومی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دینے کے بعد رنز کے انبار تلے دب جانے والے ورلڈ الیون کے بلے بازوں نے ابتداء سے ہی جارحانہ انداز اپنایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، شاداب خان اور سہیل خان نے 2 دو کھلاریوں کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کے دیے گئے اسکور کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی۔ کپتان ڈوپلیسی اور ڈیرن سیمی نے پاکستای بالرز کے سامنے ٹھہرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 29 رنز تک ہی محدود رہے۔

پہلے وکٹ کھونے کے بعد پاکستان کے خلاف ورلڈ الیون کی دوسری وکٹ 48 رنز پر گر گئی تھی۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے مہمان سائید کے کھلاڑی پویلین لوٹتے رہے۔

ہاشم آملہ 17 گیندوں پر 26 رنز بنانئے کے بعد چند روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے رومان رئیس کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

قبل ازیں پاکستان نے بابر اعظم کے 86 اور شعیب ملک کے جارحانہ 38 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے باقی دو میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کئے جانے ہیں۔

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان اور ولرڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *