غیر زمہ دارانہ ریمارکس، اے آر وائی کو نوٹس جاری

غیر زمہ دارانہ ریمارکس، اے آر وائی کو نوٹس جاری

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو اس کے پروگرام دی رپورٹرز میں عارف حمید بھٹی کی جانب سے اللہ رب العزت کے لئے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام میڈیا ڈیسک کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کا مواد پیمرا ایکٹ 2007ء اور الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015ء کی کئی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو 15 ستمبر تک شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے کہا ہے کہ وہ سات دنوں میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

علاوہ ازیں اے آر وائی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ذاتی طور پر 15 ستمبر کو سماعت کے لئے پیش ہوں۔

مقررہ وقت میں جواب اور سی ای او کے پیش نہ ہونے کی صورت میں پیمرا کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یکطرفہ کارروائی کر سکتی ہے۔

یاد رہے کہ نجی چینل اے آر وائی حکومتی پالیسیوں کا شدید مخالف ہے اس لئے پیمرا کو اس کے خلاف خاصہ ایکٹو سمجھا جاتا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *