اسحاق ڈار کے متعلق خفیہ معلومات، نادرا کا سینئر اہلکار نوکری سے فارغ

اسحاق ڈار کے متعلق خفیہ معلومات، نادرا کا سینئر اہلکار نوکری سے فارغ

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا)کے ایک سینئر اہلکار کو خفیہ معلومات افشا کرنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام نمائندہ اسلام آباد کے مطابق یہ معلومات وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نہایت قریبی عزیز کے متعلق تھیں۔

 نادرا ہیڈکوارٹرز ڈیٹا ویئرہاؤس کے ڈائریکٹر قبوس عزیز کو اسحاق ڈار کے معاملے میں چیئرمین نے تعینات کیا تھا گو کہ جو معلومات درکار تھی وہ فلفوز اور انتہائی خفیہ طور پر درکار تھی۔

یہ معلومات نیب کے درج کردہ ریفرنس کے سلسلے میں درکار تھی جو 8 ستمبر کو اسحاق دار کے خلاف فائل کیا گیا تھا

وہ معلومات جو بالخصوس اسحاق ڈار کی برطانیہ میں موجود بیٹی سے متعلق تھی، قبوس عزیز نے نیب کو 21 اگست کو فراہم کردی تھی اور 23 اگست کو ان کو نوکری سے نکال دیا گیا۔

یاد رہے کہ قبوس عزیز 18 سال سے نادرا میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

قبوس عزیز نے میڈیا سے اس معاملے پر بات کرنے سے گرہیز کی کیونکے انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس فیصلے کو چیلنج کردیا ہے اور اب اس میں عدلیہ کا عمل دخل ہے۔

ان کی عدلیہ کی درخواست میں اس بات کا بھی انکشاف ہے کہ اس فیصلے سے قبل ان کی ملاقات ڈی جی پروجیکٹ نادرا ذولفقار علی سے ہوئی تھی جنہوں

نے ان سے کہا کہ آپ ڈپٹی چیئرمین نادرا سے استفع کی گزارش کردیں تو آپ کو نکالا نہیں جاے گا البتہ ان کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ ان کے لئے انتہائی حیران کن تھا

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *