چئیر مین تحریک انصاف عمران خان لندن روانہ ہو گئے

چئیر مین تحریک انصاف عمران خان لندن روانہ ہو گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سربراہ عمران خان لندن روانہ ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ عثمان ڈار بھی ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لندن روانہ ہوگئے، عمران خان کے ہمراہ ان کے دونوں صاحبزادے سلمان اور قاسم بھی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لندن میں 4 سے 5 روز قیام کریں گے اور ان کے ہمراہ پارٹی رہنما عثمان ڈار بھی ہیں‌۔

گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کا فیصلہ ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ ووٹ دے کر سب سے بڑے چور کا احتساب کرنے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کریں گے، نوازشریف کو ووٹ دینے والے پہلے بار بار سوچیں۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی، نعیم الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی لندن میں ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث لندن میں مقیم ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شریف بھی لندن میں ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *