یہ اسٹارٹ اپ اسلام آباد میں سبزی و فروٹ گھروں پر فراہم کرے گا

یہ اسٹارٹ اپ اسلام آباد میں سبزی و فروٹ گھروں پر فراہم کرے گا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تازہ، معیاری اور مناسب قیمت میں سبزی و فروٹ گھروں تک پہنچانے کے لئے ای کھوکھا کے نام سے اسٹارٹ اپ شروع کیا جا رہا ہے۔

نئے اسٹارٹ اپ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے شروع کی جانے والی آن لائن فروٹس اور ویجیٹیبل فراہمی سروس کے لئے یہاں کے 20 لاکھ رہائشیوں کو پہلے فیز میں خدمات فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں سبزی و فروٹ گھروں پر فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے اسٹارٹ اپ کو ای کھوکھا کا نام دیا گیا ہے۔

ای کھوکھا کے ٹیم لیڈ بزنس ڈویلپمنٹ راشد فاروق کا کہنا تھا کہ تازہ، معیاری اور مناسب قیمت میں سبزی اور فروٹ روزانہ حاصل کرنا اسلام آباد کے مکینوں کے لئے مشکل ترین مرحلہ ہے۔ سستے بازار ناپید ہیں یا انتہائی کم اور کچھ دنوں کے لئے لگائے جاتے ہیں جو صارفین کو تازہ سبزی سے محروم رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی آبادیوں میں پرائس کنٹرول اور معیار چیک کرنے کا نظام نہ ہونے یا کمزور ہونے کی وجہ سے روزمرہ ضرورت کی بنیادی چیز سبزی و فروٹ انتہائی مہنگے نرخوں پر فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا تازہ ہونا بھی یقینی نہیں ہوتا۔

اس پس منظر میں اپنی فیملی کو صحت مند اور توانا رکھنے کی خواہشمند گھر کی ملکہ خود کو ایسی بند گلی میں محسوس کرتی ہے جہاں معاشرتی نظام اس کی معاونت کیلئے موجود نہیں ہوتا۔

راشد فاروق کے مطابق ای کھوکھا ekhokha کے ذریعے ہم اسلام آباد کے مکینوں خصوصا خواتین کو یہ سہولت دے رہے ہیں کہ وہ روزانہ تازہ اور معیاری سبزی مناسب قیمت پر اپنی دہلیز پر حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ای کھوکھا آئندہ گھریلو ضرورت باالخصوص کچن کی ضرورت کی تمام اشیا کو اپنی آفر کا حصہ بنائے گا تاہم اس وقت بھی ہم محض سبزی یا فروٹ آن لائن فراہم کرنے کا ادارہ نہیں بلکہ ہمارا اصل مشن صحت مند و توانا خاندان کیلئے خواتین کے معاون کا کردار ادا کرنا ہے۔

اسلام آباد میں آن لائن فروٹ و سبزی لینے والے ای کھوکھاکیسے استعمال کریں:

  • صحت مند اور توانا فیملی کے خواہشمند تازہ، معیاری اور مناسب قیمت کی سبزیاں و فروٹس حاصل کرنے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03335055116 پر اپنا نام، ایڈریس ارسال کریں گے۔
  • وہ واٹس ایپ براڈ کاسٹ کا حصہ بننے کے لئے اس نمبر 03335055116 کو ای کھوکھا کے نام سے اپنے فونز میں محفوظ کر لیں گے۔
  • فروٹس اور سبزیوں کی روزانہ لسٹ واٹس ایپ اور فیس بک پیج کے ذریعے رجسٹرڈ صارفین کو بھیجی جائے گی۔
  • لسٹ موصول کرنے والے صارفین بتائے گئے وقت میں واٹس ایپ نمبر یا ای کھوکھا کے فیس بک صفحے پر وائس میسیج، ٹیکسٹ میسیج یا کال کے ذریعے آرڈر نوٹ کروائیں گے۔
  • ای کھوکھا سبزی اور فروٹس کو گھروں پر پہنچائے گا جہاں صارف خود اس کا معیار پرکھ کر وہیں ادائیگی کرے گا۔

ای کھوکھا کے ٹیم لیڈ بزنس ڈویلپمنٹ راشد فاروق کا کہنا ہے کہ اس اسٹارٹ اپ کے ذریعے ہم روزمرہ ضرورت کو پورا کرتے ہوئے معیار، مناسب قیمت اور سہولت کو یقینی بنا کر صحت مند خاندان کیلئے معاون بنیں گے، یہی توانا اور مستحکم پاکستان کی بنیاد بنے گا۔

ای کھوکھا کے ٹیم لیڈ پروکیورمنٹ اینڈ لاجسٹکس ابو حمزہ کے مطابق ہم اپنی خدمات کا دائرہ جلد اسلام آباد کے ملحقہ شہروں تک پھیلا دیں گے۔ دوسرے فیز میں ہم پاکستان کے تمام شہری علاقوں کے مکینوں کو تازہ، معیاری اور مناسب قیمت پر فروٹس اور سبزیاں فراہم کر کے انہیں صحت مند خاندان کی پرورش میں معاونت فراہم کریں گے۔

ابو حمزہ کے مطابق ہم اسلام آباد میں صارفین کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر چکے ہیں جس میں تازہ، معیاری اور مناسب قیمت پر سبزیاں و فروٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرنے کے خواہشمند اپنا نام، واٹس ایپ نمبر اور ایڈریس ہمیں فیس بک یا واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کر سکتے ہیں۔ ای کھوکھا کے ذریعے خدمات کی روزانہ فراہمی کا باقاعدہ 15 ستمبر 2017 تک کر دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “یہ اسٹارٹ اپ اسلام آباد میں سبزی و فروٹ گھروں پر فراہم کرے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *