ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے، آرمی چیف

ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے؟ اب ہمارے نہیں دنیا کے لئے ڈو مور کا وقت ہے۔

بدھ کو پاک فوج کے ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں لہذا اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے۔

جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتنی قربانیوں کے باوجود بھی ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن اب ہمارے نہیں دنیا کے ڈو مور کا وقت ہے۔

پاکستانی سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کافی نہیں تو پھر دنیا کا کوئی ملک کفایت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب دشمن کی پسپائی اور ہماری ترقی و کامیابی کا وقت ہے۔ دشمن کوئی بھی حربہ آزما لیں ہم ہمیشہ متحدہ رہیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی اتحاد آج وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم جانتے ہیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے، دین میں واضح حکم ہے کہ جہاد ریاست کی ذمے داری اور اسی کا حق ہے، جذبے کا تعلق صرف جنگ سے نہیں بلکہ قومی ترقی کے ہر پہلو سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج دہشتگردوں کو تو ختم کر سکتی ہے لیکن انتہا پسندی پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہو۔

پاک فوج کے سربراہ نے اپنی تقریر میں سندھ میں اسلام کی آمد کی وجہ بننے والے عظیم مسلم جرنیل محمد بن قاسم اور محمود غزنوی کے علاوہ مسلم برصغیر کے خلاف سازشوں کا مرکز بن جانے والے سومنات کا بھی حوالہ دیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *