انڈین فلم دکھانے پر نجی ٹی وی چینل کو پیمرا کا نوٹس

انڈین فلم دکھانے پر نجی ٹی وی چینل کو پیمرا کا نوٹس

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے انڈین فلم دکھانے پر نجی ٹی وی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق پیمرا کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ نوٹس میں نجی چینل اردو ون سے کہا گیا ہے کہ پابندی لگائی گئی انڈین فلم تین ستمبر کو کیوں نشر کی گئی ہے۔

پیمرا کے نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ انڈین فلم ’دنگل‘ کو پاکستان میں دکھائے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

سینٹرل بورڈ برائے فلم سنسرز پاکستان کی پابندی کے باجود ’اردو ون‘ نے مذکورہ فلم نشر کی۔ اس فلم میں ایسے مناظر/مواد کی نشاندہی کی گئی تھی جس کا پاکستان میں دکھایا جانا مناسب نہیں ہے۔

پیمرا کے نوٹس کے مطابق ’دنگل‘ نشر کے ٹی وی چینل نے الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

ٹی وی چینل سے کہا گیا ہے کہ 12 ستمبر کو پیمرا کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا موقف دیں، عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

پیمرا کا انڈین فلم دکھانے پر نجی ٹی وی چینل کو نوٹس | pakistantribe.com/urdu/

دریں اثنا پیمرا نے انڈی پینڈنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ یعنی جیو کی شکایت پر نجی چینل فلم ورلڈ کے متعلق مزید کارروائی کے لئے شکایت کونسل آف کمپلینٹس کراچی کو بھجوا دی ہے۔

جیو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم ورلڈ نامی چینل نے 2 انڈین فلمیں نشر کی ہیں جن کے پاکستان میں نشری حقوق شکایت گزار کے پاس ہیں۔

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *