آپ کی پسندیدہ کافی آپکی شخصیت کے راز کھول دیتی ہے

آپ کی پسندیدہ کافی آپکی شخصیت کے راز کھول دیتی ہے

لندن : معلوم انسانی تاریخ کی ابتداء سے ہی شخصیت کے راز، انسان کی نفسیات اور اس کا مطالعہ دلچسپی کے حامل اہم ترین موضوعات میں شامل رہے ہیں۔

اسی سلسلے سے جڑی حالیہ پیشرفت میں کہا گیا ہے کہ اب کسی کی شخصیت جاننے کیلئے اس کے ساتھ طویل عرصہ گزارنے کی ضرورت نہیں صرف اس کا پسندیدہ مشروب ہی سب رازکھول دے گا۔

جی ہاں ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کی اقسام لوگوں کی شخصیت کے راز بھی کھول دیتی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: کم آمدن آئی کیو لیول کم ہونے کی وجہ بنتی ہے

مثال کے طور پر زیادہ جھاگ والی جیسے cappuccino کے شیدائی کنٹرولنگ اور چھا جانے والے ہوتے ہیں جبکہ latte پینے والے دوسروں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ملتی جلتی خبر: جلد ترقی کا دلچسپ و آسان نسخہ

کافی کی اقسام اور اس کے شخصیت سے تعلق پر کئے گئے مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ سیاہ کافی کا شوق رکھنے والے صاف گو ہوتے ہیں، سادگی کو پسند کرتے ہیں اور اکثر خاموش رہتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *