کم آمدن آئی کیو لیول کم ہونے کی وجہ بنتی ہے

کم آمدن آئی کیو لیول کم ہونے کی وجہ بنتی ہے

نیویارک : آپ کی تنخواہ کی حد نہ صرف آپ کی ذاتی ضروریات پر اثر انداز ہوتی ہے بلکہ یہ کم آمدن آپ کی ذہانت پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

یہ جملہ محض اندازے پر مشتمل نہیں ہے بلکہ یہ دلچسپ انکشاف ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق مالی صورتحال کے متعلق فکر مندی دماغ پر اثر انداز ہوتی ہے جس سے ذہانت یا آئی کیو لیول 13 پوائنٹس تک کم ہوسکتا ہے۔

محقیقین کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ محدود آمدنی کا نتیجہ خراب فیصلوں یا قرضوں کے بوجھ کی صورت میں نکلتا ہے جو مالی مسائل مزید بڑھا دیتے ہیں۔

تاہم تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کم آمدنی والے افراد اپنے مالی بوجھ پر قابو پالیں تو ان کی ذہانت پہلے والی سطح پر واپس پہنچ جاتی ہے۔

ملتی جلتی خبر: جلد ترقی کا دلچسپ و آسان نسخہ

تحقیق کا نچوڑ یہ ہے کہ کم آمدنی یا مالی فکرمندی ہم لوگوں کو کم ذہین یا ذہانت سے محروم کرنے کا سبب بن جاتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔