طلال چوہدری وزیرمملکت برائے داخلہ مقرر

طلال چوہدری وزیرمملکت برائے داخلہ مقرر

اسلام آباد: پاناما کیس کے دوران میڈیا پر شریف خاندان کے بھرپور دفاع سے ملک گیر شہرت پانے والے طلال چوہدری کو وزیرمملکت مقرر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق کے طلال چوہدری کو وزیرمملکت برائے داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری داخلہ امور میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی معاونت کریں گے۔

قبل ازیں عدالتی حکم پر نااہل ہونے والے نوازشریف کی موجودگی میں اسمبلی میں توسیع کر کے طلال چوہدری کو وزارت دیے جانے کا امکان تھا۔ بعد میں شاہد خاقان عباسی وزیراعظم بنے تو اعلان کردہ کابینہ میں بھی ان کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *