جلد ترقی کا دلچسپ و آسان نسخہ

جلد ترقی کا دلچسپ و آسان نسخہ

لندن : پیشہ ورانہ زندگی ہو یا پھر کوئی اور شعبہ، بہتر سے بہترین کی خواہش اور جلد ترقی کرنا تقریبا ہر فرد کی کوشش ہوتی ہے، مگر یہ سفر آسان نہیں کہلاتا۔

اس مشکل سے کام کے متعلق ایک حالیہ جائزے کے بعد کہا گیا ہے کہ اگر آپ ملازمت میں جلدی ترقی کرنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان نسخہ ہے کہ اپنے باس کی طرح لباس پہننا شروع کردیں۔

یہ دلچسپ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والے سروے نما ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: کم آمدن آئی کیو لیول کم ہونے کی وجہ بنتی ہے

تحقیق کے مطابق 50 فیصد سے زائد ملازمین کا ماننا ہے کہ اپنے باس جیسے کپڑوں کا انتخاب مستقبل میں بہت کام آتا ہے، جبکہ 61 فیصد کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں جیسے کپڑوں کے استعمال سے دفتری ماحول اچھا ہوتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 68 فیصد باسز نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ان کے کپڑوں اور انداز کی نقل کرنے والے افراد ان کی گڈ بک میں رہتے ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

2 thoughts on “جلد ترقی کا دلچسپ و آسان نسخہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *