سری لنکا ایک ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلنے پر رضامند

سری لنکا ایک ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلنے پر رضامند

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ستمبر میں پاکستان کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیلنے پر مشروط رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پیر کو سامنے آنے والی مصدقہ خبر میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی کلئیرنس ملنے پر ایک ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں کھیل سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین 28 ستمبر سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کا آغاز ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا سیریز کے دوران 5 ایک روزہ میچز اور دو ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلیں گے۔ یہ مقابلے ابو ظہبی، دبئی اور شارجہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

تیسرا ٹی ٹونٹی میچز سیکیورٹی کلئیرنس کے بعد پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام تفصیلات جلد جاری کر دی جائیں گے۔

دبئی میں کھیلا جانے والا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ گلابی گیند سے سری لنکا کا پہلا معرکہ ہو گا۔

گزشتہ مہینے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منظوری دی تو یہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہوئے حملے کے 8 سال بعد کیا گیا فیصلہ بنا جس میں دونوں ملکوں کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

2009 کے واقعہ کے بعد کرکٹ کھیلنے والے بڑے ملکوں نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے ہر بار مخصوص جواز پیش کئے۔ تاہم اس دوران آئی سی سی کے متعدد رکن اور ایسوسی ایٹ ممالک پاکستان میں کھیلتے بھی رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھلنگا سماتھیپیل کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی کرکٹ کے میدان میں تناہئی کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں کھیلیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *