بیوی کی ناکامی پر مرد ہوتے ہیں خوش

بیوی کی ناکامی پر مرد ہوتے ہیں خوش

نیویارک : آپ مانیں  یانہ مانیں مگر مردوں کی خوداعتمادی کا انحصاران کی بیویوں کی کامیابی یا ناکامی پر ہوتاہے۔ اکثر مرد اپنی بیوی کی کامیابی کو اپنی ناکامی تصور کرتے ہیں اور ایسا بالکل نہیں چاہتے۔

یہ دلچسپ وحیرت انگیز انکشاف محض اندازہ نہیں بلکہ کسی خیال کو سائنٹیفک انداز پر پرکھنے کے تمام لوازمات پورے کرنے والی ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر بیویاں زیادہ کامیاب ہوجائیں تو مردوں کی خوداعتمادی صفراورحالت ابتر ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے مطابق اس کے مقابلے میں خواتین کی خوداعتماد کو اپنے کامیاب شوہر کے مقابلے میں کوئی اثرنہیں پڑتا اور وہ ان کا سایہ بن کررہنا پسند کرتی ہیں۔

مطالعے کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ اگر بیوی کسی میدان میں کامیاب ہو تو مردوں کو غیر شعوری طور پر بہت برالگتا ہے وہ  اپنی بیوی کی ناکامی پرخوش ہوتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرد حضرات اس وقت خود کو خطرے میں محسوس کرتے ہیں جب کسی مشترکہ میدان میں ان کی شریک حیات زیادہ کامیاب ہوجائے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کے محققین کے  مطابق مرد اپنی بیوی کی کامیابی کو ازخود اپنی ناکامی محسوس کرنے لگتے ہیں چاہے دونوں کے درمیان کوئی مقابلہ نہ بھی ہو۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *