پاکستانی کھلاڑی بے چین ہیں، مکی آرتھر

پاکستانی کھلاڑی بے چین ہیں، مکی آرتھر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے گرین شرٹس کی مدمقابل ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کھلاڑیوں کی مصروفیات کے متعلق اصل کہانی کھول دی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنے میدانوں میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے موقع پر کارکردگی دکھانے کے لئے بے چین ہیں۔

پاکستان ٹرائب اردو کو مکی آرتھر کے حالیہ بیان کے دستیاب حصوں کے مطابق پاکستانی کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان کرکٹ کے لیےخوش آئند ہے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے سے مختلف کھلی چھپی سازشوں کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ کے ویران میدان جلد بحال ہونے کو ہیں۔ چند ہی روز میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ طویل عرصے سے نہیں ہورہی ،اگلے چند ہفتوں میں7 ٹی 20 میچز کاپاکستان میں انعقاداچھی خبر ہے اور کھلاڑی اچھا کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں جب کہ شائقین بھی سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن کا کہنا ہےکہ پاکستان کے شائقین لمبے عرصے سےانٹرنیشنل کرکٹ کے منتظر تھے اور یہ موقع ہے کہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئیں۔

پی سی بی نے ورلڈ الیون سے ہونے والے ٹی ٹونٹی میچز کے لئے ٹکٹ فروخت کے لئے پیش کر دیے ہیں۔

ورلڈ الیون سے پاکستان کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز ستمبر ہی کے مہینے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *