ایران کا اپنے اتحادیوں کو اسلحہ برآمد کرنے کا اعلان

ایران کا اپنے اتحادیوں کو اسلحہ برآمد کرنے کا اعلان

تہران: ایران نے خطے اور ملک میں سکیورٹی بہتر بنانے اور ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے اپنے اتحادیوں کو اسلحہ برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تہران میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جنرل عامر حتمی نے کہا کہ جب بھی کوئی ملک کمزور ہوتا ہے تو دوسروں کو موقع ملتا ہے کہ اس پر حملہ آور ہوں، جہاں بھی ضرورت ہوئی ہم اسلحہ برآمد کریں گے تاکہ خطے اور ملک کی سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے اور جنگ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جنگی اعتبار سے ایران کی میزائل ٹیکنالوجی اور جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہم نے ایک منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کے نتیجےمیں جلد ہی ایران کی بیلسٹک اور کروز میزائل کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ‘باقری’ نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے دباؤ کے باوجود ملک کے فضائی بیڑے اور میزائل کی صلاحیت کی مزید توسیع ایرانی مسلح افواج کی ترجیح ہے اور اب بھی ہم نے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی ہے، اس سلسلے میں ہم نے ملک کے فضائی بیڑے کے حوالے سے بڑی کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ائیر ایران ایک پرامن ڈیفنس نظام ہے ، دوسرے ممالک کو بھی اس کی تقلید کرنی چایئے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *