این اے 120کیلئے بیلٹ پیپرز عید کے بعد چھاپے جائیں گے

این اے 120کیلئے بیلٹ پیپرز عید کے بعد چھاپے جائیں گے

لاہور: پاکستانی میں انتخابی عمل کے انتظام کے ذمہ داری ادارے الیکشن کمیشن نے این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی گورنمنٹ پرنٹنگ پریس کے سپرد کردی ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل عید کی تعطیلات کے بعد شروع ہوگا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی۔

ضمنی انتخاب کے لئے مقرر کئے گئے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد نے امیدواروں کے ناموں اور انتخابی نشانات کا نوٹیفکیشن متعلقہ حکام کو بھیج دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بیلٹ پیپرپر 44 امیدواروں کے نام اور انتخابی نشانات ہیں ، 8امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سےجبکہ 36 آزاد ہیں۔

مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز شریف کا نام 31 ویں نمبر پر ، پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا 15ویں اور پیپلز پارٹی کے فیصل میر کا نام 29 ویں نمبر پر ہے۔

جماعت اسلامی کے امیدوار کا نام بھی بیلٹ پیپر کا حصہ ہے جب کہ اے این پی کے امیدوار امیر بہادر خان ہوتی کا نام تیسرے اور پیپلزپارٹی ورکرز گروپ کی امیدوار ساجدہ میر کا نام 17ویں نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 120 میں کل ووٹر ز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 788 ہے۔ ان کے لئے 220 پولنگ اسٹیشنز اور 573 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *