لاہورمیں سافٹ ڈرنک کی 11ہزار جعلی بوتلیں برآمد

لاہورمیں سافٹ ڈرنک کی 11ہزار جعلی بوتلیں برآمد

لاہور: پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سافٹ ڈرنک کی 11 ہزار جعلی بوتیلیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ دوسرے بڑے شہر ملتان میں معروف ریستوران کو سیل کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب اردو کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) کی اسپیشل آپریشنز ٹیموں نے لاہور میں حاجی کوٹ اور کالا خطائی روڈ کے علاقے میں جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنزرافیعہ حیدر کا کہنا تھا کہ کارروائی ویجیلنس سیل کی اطلاع پر کی گئی۔

اس دوران موقع سے 11ہزار تیار بوتلیں برآمد کرلی گئیں جنھیں وہی ضائع کر دیا گیا ہے۔

رافیعہ حیدر کے مطابق فیکٹری سے2فلنگ مشینیں، 2گیس سلنڈر، 2سٹوو سلنڈر سمیت تمام سامان ضبط کیا گیا ہے۔

دریں اثنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں راحت نرالا سوئیٹس، نذیر سوئیٹس کو غیر معیار مصنوعات پائے جانے پر سیل کر دیا گیا۔ اس دوران 410  کلو ناقص مٹھائی تلف کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان کے سخت ردعمل پر امریکا کا یوٹرن

صنعتی علاقہ ہونے کی شہرت رکھنے والے فیصل آباد کے امین پور بنگلہ میں مائی آئیڈیل سوئیٹس کو ناقص اشیا کی تیاری پر سیل کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اے ڈی جی آپریشنزرافیعہ حیدر نے مزید بتایا کہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان کا معروف ہاٹ اینڈ سپائسی ہوٹل بھی سیل کیا گیا ہے۔

سافٹ ڈرنکس کو بچے اور نوجوان شوق سے استعمال کرتے ہیں تاہم اس کے نقصان دہ اجزا صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث بنتے ہیں۔ پنجاب کے اسکولوں میں سوڈا اور کاربونیٹڈ ڈرنکس پر اسی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم مارکیٹ میں موجود جعلی کولڈ ڈرنکس صورتحال کو زیادہ سنگین بنا رہی ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

One thought on “لاہورمیں سافٹ ڈرنک کی 11ہزار جعلی بوتلیں برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *