انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2017 جمع کروانے والوں کیلئے رہنما ہدایات

انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2017 جمع کروانے والوں کیلئے رہنما ہدایات

اسلام آباد: پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کا ذمہ دار ادارہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ستمبر میں ہر ٹیکس دہندہ کو ہدایات بذریعہ میسیج یا ای میل بھیجے گا۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق عیدالاضحی کے بعد ایف بی آر تمام ٹیکس گزاروں کو ایس ایم ایس/ای میل بھیجے گا جس میں ان کوسالانہ آمدن ٹیکس گوشواروں کے متعلق تفصیلی ہدایات دی جائیں گی۔

پاکستان ٹرائب کو ایف بی آر ذرائع سے دستیاب معلومات کے مطابق ان ایس ایم ایس یا ای میل پیغامات میں ٹیکس دہندگان کو بتایا جائے گا کہ ایف بی آر نے سالانہ آمدن ٹیکس فارم گوشواروں کے ساتھ اگست میں ہی جاری کر دیئے اس لئے ہر ٹیکس گزار 30 ستمبر کی آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر ستمبر کے اوائل میں ہی سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارے فائل کردیں۔

پیغامات میں یہ ہدایت بھی شامل ہو گی کہ اگر ہفتے کے روز کوئی فرد یا فرم ٹیکس گوشوارہ جمع کرائے گی تو اس کے بعد آنے والے اتوار اور پیر کو ان کے نام Active Tax Payers List اے ٹی پی ایل میں شامل کر لئے جائیں گے۔

ٹیکس دہندہ کو پپر کے دن سے وہ تمام سہولیات و مراعات حاصل ہوجائیں گی جو ایک سالانہ ٹیکس ریٹرن فائلر کو قانون کے تحت دستیاب ہونی چاہئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کو دی گئی مراعات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ان کے لئے ٹیکس ریبیٹ سے ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نان فائلر کی نسبت کم کی جاتی ہے جب کہ سالانہ آمدن گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو ودہولڈنگ ٹیکس زیادہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

انکم ٹیکس ریٹرن گوشوارے میں تبدیلیاں

یہ معلومات بھی سامنے آئی ہیں کہ ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے ٹیکس برائے سال 2017 کے فارم کو مزید سادہ بنایا گیا ہے۔

ان تبدیلیوں کے تحت چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس فارم دو صفحے کا جب کہ صنعتکاروں کیلئے آٹھ صفحات پر مشتمل رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے تاجر یا دکاندار کو ٹیکس ریٹرن میں صرف اخراجات ،خریداری اور فروختگی کے ساتھ خالص منافع اور ٹیکس کٹوتی کی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیور (ایف بی آر) عید الاضحی کی چھٹیوں کے بعد منگل 5 ستمبر سے 12 لاکھ سے زائد ٹیکس گزاروں کو تفصیلی ای میل یا ایس ایم ایس بھجوانا شروع کرے گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب معلومات کے مطابق حالیہ تبدیلیوں کے بعد آسان کیا جانے والا آن لائن ٹیکس ریٹرن گوشوارہ صرف 30 سے 35 منٹ میں فائل کیا جا سکے گا۔

بجلی گیس ٹیلی فون کے بلوں کی معلومات فارم میں درج کرنا بھی پہلے کی نسبت آسان بنایا گیا ہے۔ گزشتہ برسوں کی تمام معلومات بھی ٹیکس سال 2017 کی ٹیکس ریٹرن فارم میں خودکار طریقے سے نظر آئیں گی۔

اگر آپ ٹیکس ریٹرن فارم فل کر رہے ہیں تو سب کچھ نئے سرے سے لکھنے کے بجائے گزشتہ معلومات میں ضروری ترمیم و اضافے کر کے نئے فارم کو مکمل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سابقہ معلومات تک خودکار طریقے سے رسائی کی یہ سہولت انکم ٹیکس ریٹرن فارم برائے سال 2016 میں موجود نہیں تھی۔

ایف بی آر کی جانب سے  نیا سالانہ آمدن ٹیکس گوشوارہ 19 اگست کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر لوڈ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد کے گیارہ دنوں یعنی 31 اگست تک 12 لاکھ میں سے صرف 15080 ٹیکس گزاروں نے ریٹرن جمع کرائی ہیں۔

ایف بی آر کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو جلد فائلنگ پر آمادہ کرنے کے لئے ادارہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں خصوصی مہم چلائے گا تاکہ 20 سے 30 ستمبر تک ریٹرن فائل کرنے کے خواہاں ٹیکس گزار ستمبر کے پہلے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بھی سالانہ ٹیکس گوشوارہ جمع کرا دیں۔

ٹیکس ریٹرن فارم 2017 یہاں سے ڈاون لوڈ کریں

آپ اپنا ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے لئے آن لائن فارم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اسے آخری تاریخوں یعنی 25 سے 30 ستمبر تک نہ لے جائیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اعلان کردہ مدت کے اختتامی دن ہونے کی وجہ سے امکان ہے کہ 5 سے 10 لاکھ ٹیکس گزار اپنی ریٹرنز فائل کریں گے۔ یہ عمل فیڈر بورڈ آف ریونیور کی ویب سائٹ کو رش کی وجہ سے سست یا ڈاون کر سکتا ہے۔ ایسا ہونے کی صورت میں آپ کو غیر ضروری پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایف بی آر ہیلپ لائن

پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے رابطے کی صورت میں [email protected] پسے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ای فائلنگ میں کسی مسئلہ کی صورت میں رہنمائی کیلئے صبح 9 تا رات 11 بجے تک ایف بی آر ہیلپ لائن کے نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان سے کال کرنے والے 051-111 772 772 جب کہ انٹرنیشنل کالرز 0092

Shahid Abbasi

Shahid Abbasi is a Founder and Editor of Pakistan's fastest growing indepednent and bilingual news website, pakistantribe.com

One thought on “انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2017 جمع کروانے والوں کیلئے رہنما ہدایات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *