بینظیر قتل کیس کے بری ملزمان کو قید رکھنے کا فیصلہ

بینظیر قتل کیس کے بری ملزمان کو قید رکھنے کا فیصلہ

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے پانچوں ملزمان کو اڈیالہ جیل میں ہی نظر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق معاملے سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے بری کئے جانے والے پانچوں ملزمان کے متعلق وزارت داخلہ نے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے پانچوں ملزمان کو آئندہ ایک ماہ تک پابند سلاسل رکھنے کے احکامات جیل حکام کو موصول ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ بینظیر قتل کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت نے پانچ ملزمان رفاقت حسین، حسنین گل، عبدالرشید، شیر زمان اور اعتزاز شاہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا تھا۔

9 سال 8 ماہ تین دن تک جاری رہنے والے بینظیر قتل کیس کا فیصلہ خصوصی عدالت نے اڈیالہ جیل میں جمعرات کو سنایا تھا۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستان میں خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

فیصلے میں دو پولیس افسران کو الگ الگ مقدمات میں 17 سترہ سال قید اور جرمانے کی سزا دیتے ہوئے سابق آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *