کراچی میں بارش سے 23 جاں بحق, اہم سڑک بہہ گئی

کراچی میں بارش سے 23 جاں بحق, اہم سڑک بہہ گئی

کراچی: تیز بارش اور صوبائی و مقامی حکومت کی بدترین نااہلی کے باعث پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارش سے اہم سڑک بہہ گئی۔

نمائندہ پاکستان ٹرائب کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد جہاں متعدد گنجان آبادیوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہے، وہیں طغیانی سے قیوم آباد تا کورنگی کراسنگ جانے والی سڑک بہہ گئی ہے۔

مصروف ترین سڑکوں میں سے ایک کا خاصا حصہ بہہ جانے کے بعد موقع پر کوئی انتظامی یا پولیس اہلکار بھی موجود نہیں جو وہاں بڑی تعداد میں جمع لوگوں کو ہٹا کر کسی ناخوشگوار حادثہ کے اسباب پیدا ہونے سے روک سکے۔

سڑک بہہ جانے سے اسے استعمال کر کے کورنگی جانے اور وہاں سے شہر آنے والے لاکھوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوج کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ رینجرز اہلکار بھی نکاسی آب کے کام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

کراچی میں بارش کے بعد اب تک 23 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے اور متعددکے زخمی ہوجانے کے بعد بے حسی کی انتہا یہ ہے کہ صوبائی وزیربلدیات، مئیر کراچی اور دیگر ذمہ دار افراد فوٹو سیشن کیلئے سڑکوں پر تو آئے لیکن انہوں نے جن علاقوں کے دورے کئے وہاں سے بارش کا پانی تک صاف نہیں کیا جا سکا۔

کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں سے ایک پاکستان چوک میں فلیٹ کی بالکنی گرنے سے ساتھ نصب بجلی کے تار نیچے کھڑے قربانی کے جانوروں پر جا گرے جس سے پانچ گائیں دم توڑ گئیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *