پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے لئے بھیجی گئی سمری جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے ستمبر کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جمعرات کو کئے گئے اعلان کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 2 روپےاضافے کے بعد 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ماہ ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کو جو سمری حکومت کو ارسال کی تھی اس میں کیرسین آئل کی قیمت میں 14 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *