پاکستانی ایڈمن آفیسر کا ایک نوٹس جو وائرل ہو گیا

پاکستانی ایڈمن آفیسر کا ایک نوٹس جو وائرل ہو گیا

آفس لائف یعنی دفتری زندگی یقینا اپنے اندر بہت سے منفرد اور دلچسپ پہلو رکھتی ہے۔ اپنے ہم عمر اور ہم پیشہ افراد یا سینئرز کے ساتھ گزرے یہ لمحات کبھی مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں اور کبھی چلانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

دفتری زندگی میں کھٹے میٹھے جملے اور دلچسپ و منفرد انداز ہر ایک کو ہی اپنی جانب راغب کرتے اور اچھی یا بری یادوں میں ڈھل جاتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی اس پاکستانی ایڈمن آفیسر کے ساتھ بھی ہوا تاہم ان کا ساتھ منفرد یہ ہوا کہ تھوڑا سا منفرد انداز میں جاری کردہ دفتری نوٹس انٹرنیٹ پر وائرل ہو گیا۔

اپنے کولیگز کے تاخیر سے آنے پر نالاں ایک نامعلوم ایڈمن آفیسر نے پاکستان میں سابق وزیراعظم کا ایک جملہ ’مجھے کیوں نکالا‘ اپنے نوٹس کا حصہ کیا بنایا اسے کسی دل جلے نے اچک کر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیا۔

بس پھر کیا تھا جس جس نے اس نوٹس کو دیکھا وہ اسے اپنی وال پر شئیر کرنے یا پھر ایک شرارت بھرا میسج کرنے سے خود کو روک نہ سکا۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین مزید آگے بڑھے اور انہوں نے اپنے ایسے دوستوں کو ٹیگ کرنا شروع کر دیا جو کلاس یا دفتر میں تاخیر سے آ کر اساتذہ یا سینئرز کی ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: پاکستانی رپورٹر کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی

گزشتہ چند روز میں یہ دلچسپ دفتری نوٹس مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بلاشبہ لاکھوں کی تعداد میں شئیر ہو کر ایک منفرد حیثیت حاصل کر چکا ہے۔

اگر آپ بھی کسی ایسے دلچسپ واقعے کو دیکھ چکے ہیں تو کمنٹ سیکشن میں شئیر کریں یا پاکستان ٹرائب اردو کے فیس بک صفحے پر ہمیں میسیج کریں اسے آپ کے نام کے ساتھ شئیر کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *