ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔

پاکستان ٹرائب کے نمائندہ کے مطابق جمعرات کو سامنے آنے والی سمری میں ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل اور وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سفارشی دستاویز میں ستمبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

اوگرا نے سمری میں پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 2 روپے 24 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 70 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے۔

سب سے زیادہ 14 روپے فی لٹر اضافہ کیروسین آئل جب کہ لائٹ ڈیزل کی ستمبر کیلئے قیمت میں 12 روپے فی لٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری پر لئے گئے فیصلے کا اعلان جمعرات کو ہی متوقع ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *