پاکستان میں انٹرنیٹ ٹیکس میں کمی کی جائے

پاکستان میں انٹرنیٹ ٹیکس میں کمی کی جائے

لاہور: پاکستان ٹیلی کام ایکسس پرووائڈرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے پی اے) نے انٹرنیٹ پر عائدہ کردہ بھاری ٹیکسوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس ضمن میں پی ٹی اے نمائندگان کو محکمہ خزانہ پنجاب کے عہدیداران کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

ٹیلی کام ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے صدر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسس پروائڈرز ایسوسی ایشن پاکستان (پی ٹی اے پی اے) ڈاکٹر شاہد فاروق علوی کی قیادت میں حکومت پنجاب محکمہ خزانہ کے حکام کو لاہور سیکریٹریٹ میں طلب کرکے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ پر لگائے جانے والے ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔

محکمہ خزانہ نے ٹیلی کام انڈسٹری سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، جسے انڈسٹری نمائندگان نے خاصا سراہا ہےکیوں کہ ا س سے پنجاب کی بڑی تعداد میں عوام کو فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(آئی سی ٹی)کی پنجاب میں ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور انٹرنیٹ خدمات پر حکومت پنجاب کو ٹیکس ختم کرکے ملک بھر کے لیے نمونہ عمل بنانے پر غوروخوص کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت پنجاب محکمہ خزانہ سے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری فنانس ڈاکٹر راحیل احمد،اسپیشل سیکریٹری بی اینڈ آر سیف اللہ ڈوگر، ڈی ایم ایس عبدالرحمان، ڈپٹی سیکریٹری ریونیوفائقہ سلمان، کمشنر بی اینڈ آر امان اللہ، جب کہ پی ٹی سی ایل، جیز، برین ٹیلی کام، وتین ٹیلی کام، نیکس لنک، ویژن ٹیلی کام، ملٹی نیٹ، ویب کانسیپٹ، ٹرانس ورلڈ، سائبر نیٹ، ورلڈ کال، این ٹی سی، کال ٹو فون اور اسمارٹ ٹیل کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

پی ٹی اے پی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کا مزید جائزہ لینے کے لئے دوسرا اجلاس عیدالاضحی کے بعد منعقد ہوگا جس میں وزیر خزانہ بھی شرکت کریں گے ، تاکہ مثبت اور بہتر نتائج سامنے آسکیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *